(24نیوز)بے پناہ رش والے نادرا سنٹر کی حالت بدل گئی،گھنٹوں انتظار کی زحمت سے چھٹکارا ،شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا عمل منٹوں میں مکمل ہونے پرشہریوں نے خوشی کااظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا،وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر میں موجود مرد و خواتین سے مسائل پوچھے،شہریوں کا نادرا سنٹر میں دستاویزات کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا۔
شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بہت انتظار کرنا پڑتا تھا، رش بھی بہت ہوتا تھا،اب ہر کام چند منٹ میں ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا مزید کہناتھا کہ ہمیں اب شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے میں بہت آسانی ہوئی ہے۔
وزیرداخلہ نے سندھ کی فیملی کی دستاویزات بنوانے کیلئے اپنے سٹاف کو ہدایات دیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے سنٹر میں سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔
محسن نقوی نے کہاکہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں شہریوں کا اطمینان میرے لئے مسرت کا باعث ہے۔
وزیرداخلہ نے شناختی کارڈز وصولی کاؤنٹرز کا بھی جائزہ لیا، محسن نقوی نے شناختی کارڈز وصول کرنے والے شہریوں سے گفتگو کی اور شناختی کارڈز وصول کرنے کی مدت کا پوچھا۔
محسن نقوی نے کہاکہ شہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نادرا ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور آپ نے ہفتوں میں سنٹر کو تبدیل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کرنیوالوں کیلئے اہم خبر، حکومت نے ٹیکس عائد کردیا