’ن کے معصوم بھائیو، ابھی لڈیاں نہ ڈالو‘ شہباز شریف کے ہتک عزت کیس پرشہباز گل کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورشہباز گل کا کہنا ہے کہ لندن کی عدالت نے ڈیلی میل کی خبر کو جھوٹا قرار نہیں دیا، اگر چوری ثابت ہوئی تو لندن میں انگلش میں بے عزتی ہوگی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ ’ن کے معصوم بھائیو آج عدالت نے صرف یہ کہا ہے کہ ڈیوڈ روز کی خبر شہباز شریف کے بارے ہی تھی اور اگر خبر جھوٹی ہوئی تو ان کی ہتک عزت تصور ہوگی۔ اب عدالت میں یہ ثابت کرنا ہو گا کہ شہباز شریف اور ٹبر نے چوری کی ہے یا نہیں۔ اگر چوری ثابت ہو گئی تے فیر لندن میں انگلش میں بے عزتی ہوگی۔ ہاں جی۔‘
ن کے معصوم بھائیوآج عدالت نے صرف یہ کہا ہے کہ ڈیوڈ روز کی خبر شہباز شریف کے بارے ہی تھی اور اگر خبر جھوٹی ہوئی تو ان کی ہتک عزت تصور ہوگی۔اب عدالت میں یہ ثابت کرنا ہو گا کہ شہباز شریف اور ٹبر نے چوری کی ہے یا نہیں۔اگر چوری ثابت ہو گئی تے فیر لندن میں انگلش میں بے عزتی ہوگی۔ہاں جی https://t.co/RU0YJzwKBw
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 5, 2021
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا ’جیسے لاہور میں میرے خلاف آپ کے زمانے میں ٹھیکہ لینے والی کمپنی نے ایک کیس کیا، معزز عدالت نے ان کا کیس شروع کیا، مجھے نوٹس کیا، کیس غلط یا ٹھیک فیصلہ ابھی ہونا ہے، بعد میں کیس کرنے والے محترم اسی کیس میں جعلسازی کے الزام میں حوالات پہنچے، تو لڈیاں مت ڈالیں، یہ معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔‘
جیسے لاہور میں میرے خلاف آپکے زمانے میں ٹھیکہ لینے والی کمپنی نے ایک کیس کیا۔معزز عدالت نے ان کا کیس شروع کیا۔مجھے نوٹس کیا۔کیس غلط یا ٹھیک فیصلہ ابھی ہونا ہے۔ بعد میں کیس کرنے والے محترم اسی کیس میں جعلسازی کے الزام میں حوالات پہنچے۔تو لڈیاں مت ڈالیں۔یہ معاملہ بھی ایسا ہی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 5, 2021
خیال رہے کہ لندن کی عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت نے ابتدائی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر سے شہباز شریف کی ہتک عزت ہوئی۔