کراچی:تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Feb 06, 2021 | 09:36:AM
کراچی:تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار بس دکان سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے،تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے دکان سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ادارے کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں اور لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت وقار اور ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثے اور بس کے ڈرائیور سے متعلق تفتیش جاری ہے۔