کورونا کا زور تھم نہ سکا، مزید28اموات،1286کیسز

Feb 06, 2021 | 08:21:AM

 (24نیوز)ملک میں  کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری،24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد مہلک وائرس سے انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12ہزار کے قریب پہنچ گئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33319 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1286 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11914 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 53128 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32514 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1198 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 508700 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 160162 ہے اور 4854 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ  سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 250043 ہوگئی ہے اور  4066 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18849 اور ہلاکتیں 196 ہوچکی ہیں۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68180 اور 1948 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9160 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 270 افراد انتقال کرگئے۔

مزیدخبریں