راولپنڈی ٹیسٹ:جنوبی افریقا 201 رنز پرآؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم201 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کو پہلی اننگز میں پروٹیز پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔دوسری اننگز میں شاہینوں کی پروٹیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو جلد ہی دو کامیابیاں مل گئیں۔ڈین ایلگر 15 رنز پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ فاف ڈوپلیسی بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند کا شکار بن۔ایڈن مارکرم 32 رنز پر نعمان علی کو شارٹ مارنے کے چکر میں کیچ دے بیٹھے۔حسن علی نے 5،شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک ایک شکار کیا۔
TIMBER!#PAKvSApic.twitter.com/3ZK8P4cq36
— ICC (@ICC) February 6, 2021
قبل ازیں دوسرے روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دوسرے روز اننگز کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم 77 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ محمد رضوان کی اننگز 18 رنز تک محدود رہی، اس دوران فواد عالم اور فہیم اشرف نے سکور آگے بڑھایا۔
تاہم 45 رنز کے مجموعی سکور پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین جلد بازی میں رنز لینے کے چکر میں رن آؤٹ ہو گئے، دیگر بیٹسمین بھی جلد آؤٹ ہوتے گئے تاہم فہیم اشرف نے زبردست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف چارٹس کھیلے اور 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Faheem Ashraf is looking ???? with the bat in Rawalpindi. #PAKvSA | https://t.co/J04a4HapMmpic.twitter.com/yp1PkAv6LM
— ICC (@ICC) February 5, 2021
تاہم دوسری طرف کوئی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور جلد آؤٹ ہوتے گئے۔قومی ٹیم 272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، نارٹجی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مہاراج نے تین شکار کئے۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ 26 کے مجموعی سکور پر ڈین ایلجر 26 کے مجموعی سکور پر 15 رنز بنا کر چلتے بنے، اس سے اگلی ہی گیند پر حسن علی نے وین ڈر ڈوسن کو صفر پر پویلین بھیجا۔15ویں اوورز میں فہیم اشرف نے فاف ڈوپلیسی کو چلتا کیا، انہوں نے 17 سکور بنائے، ایڈم مارکرم سپنر نعمان علی کو وکٹ دے بیٹھے۔
Timber ☝️#PAKvSA | https://t.co/J04a4HapMmpic.twitter.com/EOLCMeVYMH
— ICC (@ICC) February 5, 2021