(24 نیوز)امریکا کے قانون ساز ادارے سینیٹ نے1 اعشاریہ 9کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف ترمیمی بجٹ منظور کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترمیمی بجٹ کی قرارداد پر امریکا کی نومنتخب نائب صدر کمالا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا، طویل بحث کے بعد بھی ترمیمی بجٹ قرار داد سینیٹ میں 50، 50 ووٹوں سے برابر جا رہی تھی، اس موقع پر ایسا پہلی بار ہوا کہ نائب صدر نے قانون سازی میں حصہ لیا اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا ، کمالا ہیرس کے اس اقدام سے ری پبلکنز منہ تکتے رہ گئے۔