عمران خان اور شہزاد اکبر ڈیلی میل سٹوری کے سہولت کار تھے : مریم اورنگزیب

Feb 06, 2021 | 12:13:PM
عمران خان اور شہزاد اکبر ڈیلی میل سٹوری کے سہولت کار تھے : مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹڈ تھی، شہباز شریف میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوئیں۔ڈی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان اور شہزاد اکبر تھے، برطانوی عدالت نے تمام الزامات کے ثبوت مانگ لئےہیں۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر الزام لگایا گیا کہ زلزلہ زدگان کے فنڈز میں سے کمیشن لیا، کیا شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے اس کے کوئی ثبوت ہیں۔شہبازشریف نے کہا تھا  اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے میڈیا ٹرائل کی باتیں وزیراعظم ہاؤس میں ہوئیں، ڈیلی میل کی سٹوری کے سہولت کار عمران خان، شہزاد اکبر تھے، شہباز شریف نے ڈیلی میل کی سٹوری کیخلاف مقدمہ کیا، پہلے مرحلےمیں ہتک عزت کی درخواست پر فیصلہ آیا، کل عدالت نے ڈیلی میل سے لگائے گئے الزامات کا ثبوت مانگا، احتساب کے مشیر کا جھوٹ بولنے کیلئے تقرر کیا گیا، قسمیں کھا کر رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 6 سال ہوگئے ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوا،خود آٹا، چینی چوری کرو اور دوسروں پر الزامات لگاؤ، عمران خان اپنی چوری، ڈاکے چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ شہزاد اکبر نے نیب میں قیدیوں کو ہراساں کر کے بیانات لکھوائے،ا، آپ خود کبھی بریف کیس اور براڈ شیٹ میں کمیشن لیتے پکڑے جاتے ہیں۔