مالی سال کےپہلے7 ماہ، تجارتی خسارہ میں 8.24 فیصد اضافہ

Feb 06, 2021 | 14:38:PM

(24 نیوز) پاکستان کا تجارتی خسارہ ڈیوٹی فری درآمدات میں اضافے کی وجہ سے جنوری میں 20.84 فیصد بڑھ کر 2 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 2 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

 سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے  کہ مسلسل دوسرے ماہ تجارتی خسارے میں اضافہ یہ تجویز کرتے ہیں کہ کھپت بحال ہورہی ہے، برآمدات میں اضافے کا مطلب عالمی معیشت میں بحالی اور مقامی پیداوار میں بہتری کا ہوسکتا ہے۔مالی سال 2021 کے پہلے 7 ماہ  یعنی جولائی سے جنوری کے دوران تجارتی خسارہ 8.24 فیصد بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 13 ارب 82 کروڑ ڈالر تھا۔اس سے قبل ملک کا تجارتی خسارہ مالی سال 2020 میں 31 ارب 82 کروڑ سے کم ہوکر 23 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں