کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ کوہ پیماﺅں کا کچھ نہ پتہ چل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کوہ پیماعلی سدپارہ سمیت دیگر 2 کی تلاش برفانی ہواؤں کے باعث روک دی گئی، کل صبح کوہ پیماﺅں کی تلاش کیلئے دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا، سرچ آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی سربراہی میں منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حررات میں کے ٹو سر کرنے والی تین رکنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوئے گھنٹوں بیت گئے،ٹیم کی واپسی میں تاخیر کے باعث پاک آرمی کی جانب سے ریسکیو سرچ آپریشن شروع کیاگیا،تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ ،غیرملکی کوہ پیما جان سنوری اور جے پی موہر پر مشتمل ٹیم کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی انتہائی بلندی سے رات ایک بجے سے 4 بجے تک بیس کیمپ واپس پہنچنا تھا، علی سدپارہ اور ٹیم سے مواصلاتی رابطہ کل سے منقطع ہے، ٹیم مقررہ وقت سے کئی گھنٹے بعد بھی کیمپ تھری واپس نہیں پہنچ سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک غیر ملکی کوہ پیما واپسی پر رسی ٹوٹنے کے باعث گڑھے میں گر کر ہلاک ہو گیا تھاجس کی لاش کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کیا گیا۔