وزیراعظم سے پارلیمینٹیرینز کی ملاقات،ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی

Feb 06, 2021 | 12:44:PM
وزیراعظم سے پارلیمینٹیرینز کی ملاقات،ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم  عمران خان سے پارلیمینٹیرینز نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی  اور عوام کو درپیش مسائل  سے آگاہ کیا۔عمران خان نے ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام جلد شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں   سردار محمد آصف نکئی، میاں شفیق آرائیں، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، ملک عمر اسلم، محمد امیر سلطان، پرنس نواز الائی  اور حیدر علی خان شامل تھے۔ اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر  بھی ملاقات میں شریک تھے۔

 پارلیمنٹیرینز نے ملتان لودھراں روڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سوات موٹر وے کی توسیع کی درخواست پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی اور سروے آف پاکستان کے تحت بٹگرام اور کوہستان باؤنڈری کے جلد نوٹیفکیشن کی ہدایت کی۔ عمران خان نے جھنگ میں نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال، لودھراں میں ریلوے انڈر پاس تعمیر کی درخواست پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے۔