(24نیوز)گزشتہ سال کا اپنا ہی ریکارڈ کو توڑتے ہوئے حکومت نے رواں سال کے پہلے نصف حصے میں اب تک کی سب سے زیادہ 275 ارب 32 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی جمع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جولائی تا دسمبر 2020 کے جاری کردہ مالی اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرولیم لیوی (پی ایل) کی وصولی مالی سال2019 میں اسی عرصے میں جمع کیے گئے 137 ارب 95 کروڑ روپے سے تقریبا 100 فیصد زیادہ ہے۔یہاں تک کہ گزشتہ سال کا پیٹرولیم لیوی بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ تھا جو مالی سال 2018 کی پہلی ششماہی سے 68 فیصد زیادہ تھا۔
تاہم پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے حصے، جولائی تا دسمبر 2018، میں81 ارب 91 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے تھے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں (جولائی سے دسمبر 2017) کے دوران اکٹھا کیے گئے 93 ارب 84 کروڑ روپے سے 13 فیصد کم تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی پٹرولیم مصنوعات پر عائد زیادہ لیوی وصول کرنے پر سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے اور ابتدا میں اس نے پی ایل کے نرخوں کو کم کرنا کے بھی آغاز کیا تھا۔اس طرح پٹرولیم لیوی فی لیٹر کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات پر وفاقی حکومت کی طرف سے عائد ٹیکسز کا سب سے بڑی ریونیو ہے۔