(24 نیوز)پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلو ریلوے (کے سی آر) کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے کراچی سرکلر ریلوے کو بی او ٹی کی بنیاد پر بنانے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے جو 4 ماہ میں اپنی رپورٹ دے گی۔
حبیب الرحمان گیلانی نے کہا کہ اس وقت 6 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہیں، 15 مزید مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے افسروں کی ترقی کا فارمولہ منظور کرلیا گیا ہے، اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے دوسرے صوبوں میں کم ازکم دو بار تعیناتی لازمی ہو گی اور تربیتی کورس مکمل نہ کرنے والے افسروں کی ترقی روک لی جائے گی۔