پی ڈی ایم نے کشمیریوں کی بجائے مودی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا،فر دوس عا شق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلی پنجا ب کی معا ون خصو صی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک طرف پوری قوم ہندوستان کے ظلم و ستم کو بے نقاب کر رہی تھی، دوسری طرف پی ڈی ایم کی قیادت اور جعلی راجکماری چچا کو کلین چٹ دینے کی کوشش کر رہی تھی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپو زیشن وا لوں کی پوری تقریر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کے قتل عام کے حوالے سے ایک بیان بھی نہیں دیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ پی ڈی ایم نے کشمیریوں کی بجائے مودی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔