(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک میں تبدیلی کا وعدہ کیا اسلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے تاریخی گاﺅں ہنڈ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور کررہے ہیں، اپوزیشن صرف الزامات لگانے پر لگی ہوئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سی پیک منصوبے سے اس علاقے میں معاشی انقلاب آئیگا۔ صوابی میں 220کے وی گریڈ سٹیشن بن رہاہے یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بن رہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ہر علاقے کی ترقی میں اہم کام امن و امان پرہے، جس علاقے میں امن ہوگا وہاں ترقی کا دوردورہ ہوگا۔ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ھمارا فرض ہے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 20 سال پہلے ہمیں ٹانگہ پارٹی کہنے والے آج ہمارے راستے میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔