راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کو سا ئوتھ افریقا کیخلاف 200 رنز کی برتری

Feb 06, 2021 | 18:05:PM

 (24نیوز) دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں  200رنز پر آٹ ہوگئی جب کہ تیسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 272 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جو اب200 رنز تک پہنچ چکی ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی کی مزاحمت 13 رنز پر دم توڑ گئی۔ کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ اظہرعلی 33، فواد عالم 12 اور فہیم اشرف 29 رنز بنانے کے بعد لنڈے کا شکار بنے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لنڈے نے 3 ، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کپتان کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آ ئوٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، لنڈے 21 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آئوٹ  ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آئوٹ  رہے۔ عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8  رنز اسکور کیے۔

مزیدخبریں