پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا،بجلی کی قیمت میں دو گنا اضافہ 

Feb 06, 2021 | 18:15:PM
 پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا،بجلی کی قیمت میں دو گنا اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی کے ڈھائی سال کا اضافہ ن لیگ کے 5 سال سے بھی زیادہ رہا، بجلی قیمتوں میں بھی سابق حکومت کے مقابلے میں دگنا اضافہ کرڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں سالانہ گیارہ اعشاریہ بہتر فیصد اضافہ کیا گیا۔ن لیگ کی حکومت نے 300 یونٹ والوں کے ٹیرف میں سالانہ پانچ اعشاریہ اٹھارہ فیصد اضافہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ٹیرف میں سالانہ 11.72 فیصد اضافہ، ن لیگ نے 300 یونٹ والوں کے ٹیرف میں سالانہ 5.18 فیصد اضافہ کیا تھا۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں بجلی کی مد میں قوم سے کروڑوں روپے اضافی وصول کئے اور کورونا کے ایام میں بھی بجلی کے ٹیرف میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ شہریوں سے بہت زیادہ بل موصو کئے گئے۔