انگلینڈ کے کپتان نے  100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کرانضمام کا 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Feb 06, 2021 | 18:20:PM
انگلینڈ کے کپتان نے  100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کرانضمام کا 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انھوں نے بھارتیوں کے ہوم گرائونڈ پر کسی بھی بائولر کو نہ بخشا اور اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق بھارت کے خلاف بنگلور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کپتان نے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سب سے بڑا انفراد ی اسکور بنانے کا سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا۔
جو روٹ نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اس سنگِ میل تک پہنچے جہاں صرف دنیا ئے کرکٹ میں ایک ہی بلے باز پہنچ سکا تھا۔ یہ بلے باز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری انضمام الحق تھے جنھوں نے 100ویں ٹیسٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ انضمام نے سال 2005 میں بنگلور میں بھارت کے خلاف اپنے سنچری ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور بھارت کے خلاف جیت میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔