(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہی ثابت نہیں ہو سکا، شہزاد اکبر میڈیا پر جھوٹ بول کر عمران خان کو بیوقوف بنا ئیں لیکن قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے شہزاد اکبر اور ڈیلی میل کے صحافی کی جانب سے کہا گیا تھا اگر ہم سچے ہیں تو ان کو عدالت لے کر جائیں گے۔ شہبازشریف کی جانب سے جب برطانیوی عدالت میں دعوی دائر کیا گیا تو ڈیوڈ روز نے چھوٹی کا بہانہ کرلیا ۔ڈیوڈ روز نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں اور ابھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔ برطانوی صحافی نے تین مرتبہ عدالت سے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی، اتنے عرصے کے بعد برطانوی جج نے فیصلے میں کہا یہ لیول ون کا ہتک عزت کا دعوی بنتا ہے، اب اس پر مزید آگے معاملات چلیں گے۔ ڈیلی میل کی جانب سے عدالت میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کے کوئی الزامات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے عدالت میں یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات انہوں نے لگائے ان کو ثابت کرنے کےلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔ڈیلی میل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات لگائے وہ مفروضوں پر مبنی تھے ۔میں شہزاد اکبر کے ساتھ آج اظہار افسوس کرتا ہوں ،ان کو چہرہ بجا اور آواز مدہم تھی۔ شہزاداکبر عمران خان کو تو روز بیوقوف بناتے ہیں کم از کم عوام کو بیوقوف نہ بنائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر شہزاد اکبر جو اپنے باپ اور چاچا کے سگے ہوتے ہیں وہ اپنے باپ کے ساتھ چچا کو بھی ڈیفنڈ کرتے ہیں۔ پہلے روز شہزاد اکبر کہتے تھے عدالت میں جائیں اب شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا الزام ہی ثابت نہیں ہو سکا اب شہزاد اکبر روز جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔