سونا پھرسستا ہوگیا

Feb 06, 2021 | 18:35:PM

(24نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی  جس کے بعد ملک میں فی تولہ قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملک میں سونے کی قیمت مسلسل کم ہورہی ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95850 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں