شاعر مشرق کا مضحکہ خیز مجسمہ کہاں گیا ؟ پی ایچ اے کی پر اسرا ر خامو شی

Feb 06, 2021 | 19:21:PM
 شاعر مشرق کا مضحکہ خیز مجسمہ کہاں گیا ؟ پی ایچ اے کی پر اسرا ر خامو شی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلشن اقبال پارک میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مضحکہ خیز مجسمہ کہاں گیا، معمہ حل نہ ہوسکا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق مجسمہ ہٹانے کے بعد اسے غائب کرنے پر پی ایچ اے کی پراسرار خاموشی ،راتوں رات ہٹا کر کہاں رکھا گیا؟متعلقہ محکمہ مکمل جواب دینے سے قاصر ہے۔
ذرا ئع کے مطا بق مجسمے کی باقیات آخری مرتبہ ٹرالی پر رکھ کر نرسری ایریا پہنچائی گئیں۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ آرٹسٹ کی ورکشاپ میں ہے ۔اس کی لوکیشن کے بارے میں آگاہ نہیں کرسکتے  ۔جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ مجسمہ کی جگہ نیا مونومنٹ یا پورٹریٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ بغیر اجازت مجسمہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔