ایسی کارروائیاں تو مارشل لا دور بھی نہیں ہوئی جو اب ہو رہی ہیں، شیخ آفتاب احمد

Feb 06, 2021 | 19:25:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ریاست مدینہ میں کسی بے گناہ کو تنگ کیا جاتا تھا، ایسی انتقامی کاروائیاں تومارشل لا دور میں بھی نہیں ہوئی جو اب ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر وسابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے ہنگامی ریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دوماہ سے ہماری جماعت کے خلاف فضابنائی جارہی ہے۔مجھ سے دبئی کے ہوٹل کے بارے میں پوچھاگیا تومیں نے کہامیں کبھی دبئی گیاہی نہیں۔آج تک ہمیں کوئی جارچ شیٹ نہیں دی گئی ۔میراپٹرول پمپ آج سے باون سال پہلے والدمرحوم نے بنایاتھا ۔کمپنی نے ہمیں این اوسی دیئے۔2035تک کے ہماری زمین کی لیزکے ثبوت موجودہیں ۔نقشہ سرکاری طورپر منظورکیاگیا۔پی ایس اوکی ٹیمیں کی چیکنگ ثبوت ہمارے پاس موجودہیں ۔
 شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہمارے خلاف اگرکوئی ثبوت ہیں تودیئے جائیں۔بغیرکسی اطلاع اورپوچھ گچھ کے ساری کاروائی کی گئی۔محکمہ مال کے اہلکاروں کوتمام ثبوت فراہم کئے۔بلدیہ کے ملازمین پربھی دباوڈالاجارہاہے۔یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری کوئی غیرقانونی پراپرٹیاں ہیں تو ہمیں ثبوت دیئے جائیں۔تمام جائیدادکے باقاعدہ ٹیکس اداکررہاہوں۔میں نے مارشل لاکے دوربھی دیکھے ہیں۔پاکستان میں انتقامی کاروائیوں کاآغازہوچکاہے۔میرادامن کرپشن سے پاک ہے کوئی پراپرٹی چھپی نہیں ۔میرے تمام اثاثے سب کے سامنے ہیں ۔حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہیں میرے خلاف توان کوسامنے لایاجائے۔ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرناچھوڑدے ۔غریب عوام کے لئے آوازاٹھاناجرم بن گیاہے ۔ہم غریب عوام کی حقوق کی بات کرتے ہیں 
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کاروائیاں تومارشل لا کے دورمیں بھی نہیں ہوئی۔نوازشریف ہماراقائدتھاہے اوررہے گا ۔لیگل نوٹس ہمیں دیاجائے ہم اس کامقابلہ کرنے کو تیارہیں۔میرے کسی عزیزواقارب اورملازمین کو اس میں شامل نہ کریں۔  

مزیدخبریں