ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ کا آپریشن، حلیم عادل شیخ کی اندراج مقدمہ کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے گڈاپ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی،درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ ،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجو ،ایس ایم بی آر قاضی شاہد ،ڈی سی ملیر اور ایس ایس پی ملیر کا نام شامل ہے،درخواست کے مدعی پام ولیج کے سکیورٹی گارڈ رمضان علی لاکھو ہیں۔
حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ امید ہے درخواست پر جلد کارروائی کی جائے گی،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میمن گوٹھ تھانے میں بھی درخواست جمع کراونگا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے رشتہ داروں نے ملیر میں فارم ہاﺅسز پر انتظامیہ کی غیر قانونی کارروائی کے معاملے پر مدعی طارق قریشی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر افسروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔
عدالت نے سیکرٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن، ڈی سی، ایس سی پی ملیر اسسٹنٹ کمشنر مختیارکار،ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو بھی 23فروری کو طلب کر لیا ،عدالت نے مدعی کو کیس میں نیا سٹے آرڈر بھی جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کے دوران حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤس گرا دیا تھا۔