خواتین پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، وڑماموند قوم کا فیصلوں پر یوٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)باجوڑ کی وڑماموند قوم نے خواتین پر پابندیوں کے فیصلوں پر یوٹرن لے لیا،جرگہ عمائدین کا کہناتھاکہ جرگے کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا ہے خواتین پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند میں جرگے کی جانب سے خواتین کے ایف ایم ریڈیو پر کال کرنے اور مراکز پر جا کر وظیفے کی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کئے جانے پرضلعی انتظامیہ کے وفد نے جرگے کے ساتھ مذاکرات کئے اورخواتین پر پابندیوں کے بارے میں بات چیت کی،جرگہ عمائدین نے کہاکہ ہم نے خواتین پر پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں بلکہ بحث اور تجاویز پیش کی تھی، انہوں نے کہاکہ تجاویز میں یہ بھی لکھا تھا کہ ماورائے آئین ،قانون اور شریعت کے منافی کوئی فیصلہ نہیں کیاجائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ جرگے کے فیصلے اور اقدامات غلط اور غیر قانونی ہے ، کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ کیاگیا تو حکومت سخت کارروائی کریگی ،انتظامیہ نے کہاکہ بچوں کو وظیفہ دینے والے مزید مراکز بنانے سے متعلق تجاویز متعلقہ اداروں کو بھیج دی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ وفدنے جرگے کو منشیات کی روک تھام کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔