پلی بارگین ملزموں پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں ،چیئرمین نیب

Feb 06, 2021 | 21:15:PM
پلی بارگین ملزموں پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں ،چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کاکہناہے کہ پلی بارگین کرنے والے ملزموں پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں ، ملزم پلی بار گین کی درخواست میں نہ صرف اپنے جرم کا اعتراف کرتاہے بلکہ لوٹی گی واجب الادا رقم اداکرتاہے۔
چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جو کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب کا قیام بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی اور قومی خزانے میں جمع کرنے کےلئے عمل میں لایا گیا تھا۔
ان کاکہناتھا کہ "سب کےلئے احتساب" پالیسی کے ذریعے بڑی مچھلیوں کو گرفتار کیا گیا، بدعنوان عناصر سے 487 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی، جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاکہ نیب نے نہ صرف سب کا احتساب یقینی بنانے کا وعدہ کیا بلکہ اپنی بلا امتیاز احتساب کی پالیسی پرکامیابی سے عمل کیا۔
چیئرمین نیب کاکہناتھا کہ قومی احتساب بیورو نیب ہیڈ کوارٹرز کےساتھ ساتھ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاتاہے، نیب افسروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ان کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔