کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل وقت تھا، حسن علی

Feb 06, 2021 | 21:48:PM
کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل وقت تھا، حسن علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فاسٹ بولر حسن علی نے کہاہے کہ قومی ٹیم اوربالخصوص انجری کے دوران کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل تھا میں نے فٹنس اور پرفارمنس پر بہت توجہ دی اس لئے محنت رنگ لائی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں کنڈیشنز ریورس سوئنگ ملتی ہے لیکن اس کیلئے اچھی لائن اینڈ لینتھ ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑی کی زندگی میں اتار چڑھاو¿ آتے لیکن وقت ہنس کے گزارنا ہوتا ہے میں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت میں بھی مجھ میں جذبہ کم نہیں ہوا مجھے ٹیسٹ کرکٹر بننے کا بہت شوق تھا کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ مجھے بہت پسند ہے میں نے سیلیکشن کمیٹی کو بولا تھا کہ میں ہر فارمیٹ کیلئے تیار ہوں۔