سانگلہ ہل:35 سالہ شخص کے اغواکا ڈراپ سین، گھر کے صحن سے لاش برآمد

Feb 06, 2021 | 22:07:PM
سانگلہ ہل:35 سالہ شخص کے اغواکا ڈراپ سین، گھر کے صحن سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سانگلہ ہل کے تھانہ صدر کے نواحی گاؤں کوٹلہ کلاں چک نمبر 43میں اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا،2ماہ قبل اغوا ہونے والے 35سالہ افضل کی نعش اس کے گھر سے مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مقتول35سالہ افضل نے 2شادیاں کر رکھی تھیں،دونوں بیویوں نے ملکر اپنے شوہر کو قتل کرکے نعش گھر میں دفن کر دی تھی،ایس ایچ او تھانہ صدر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرگڑھا کھود کر افضل کی نعش برآمد کرلی۔
پولیس نے مقتول کی دونوں بیویوں کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا،2ماہ پہلے مقتول افضل کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج کروائی گئی تھی۔