اداکارہ ارم چوہدری پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزم گرفتار

Feb 06, 2021 | 22:28:PM

(24نیوز)سٹیج اداکارہ  ارم چوہدری پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزم گرفتار کر لئے گئے ،اداکارہ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے قانونی کاروائی کی درخواست کی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن طو بیٰ منیر نے اداکارہ ارم چوہدری کی درخواست پر ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔جس میں حبس بیجا،توڑ پھوڑ، تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے،ایل سی ڈی و موبائل چوری کی دفعات شامل ہیں۔

 گرفتار ملزموں میں نامزد مرکزی ملزم خرم شہزاد اور ذوہیب شامل ہیں۔ پولیس نے دوران کاروائی ان کے سا تھی عدنان سے شیشہ فلیور،آئس نشہ میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا۔ ملزم عدنان کے خلاف شیشہ ایکٹ کے تحت الگ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں