پا کستا ن کا نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں یوم کشمیر امریکا منانے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں یوم کشمیر امریکا منانے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کر تے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قرارداد یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منظور کی گئی جو خوش آئند ہے،پاکستانی اور کشمیری، بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔قرارداد کشمیریوں کی جدوجہد کو تقویت، حوصلے کو سراہتی ہے ۔یہ قرارداد کشمیریوں کے حقیقی جذبات، حق خودارادیت کی بہترین عکاس ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی قرارداد کی منظوری میں رکن اسمبلی نادر سیگاہ کا کردار قابل قدر ہے۔