قوم کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کیلئے دعا کرے، زلفی بخاری کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کے ٹو مہم جوئی کے دوران کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی گمشدگی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو بھی تشویش ہے، قوم سے کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کیلئے دعاوں کی اپیل ہے۔
زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کوہ پیماو¿ں کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، موسم کی شدت کے باعث ریسکیو آپریشن آسان نہیں، کوہ پیماو¿ں کی تلاش کیلئے کل صبح دوبارہ آپریشن کا آغاز ہوگا۔
PM @ImranKhanPTI & COAS Gen Qamar Bajwa are concerned and personally following all developments regarding our missing mountaineers. High alt porters & Lama helis will restart search at the crack of dawn.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 6, 2021
Prayers needed from everyone for their safe return!#k2winterexpedition2021