پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پا کستان کے اندر فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب حکومت کا اہم اور بر وقت اقدام ،بڑا ایکشن لیتے ہو ئے فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کر دیا ۔ صو بائی حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھیں جن پر بیرونی ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا۔