لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا ۔۔۔ کون کون شریک ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سروں کی ملکہ اور ’بلبل ہند‘ کے نام سے مشہور برصغیر کی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں صبح چل بسی تھیں اور ان کے انتقال سے گلوکاری کا ایک عہد تمام ہوا۔ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر عامر خان، شاہ رخ خان، رنبیر کپور سمیت کئی گلوکاروں اور اداکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔بلبل ہند کو مہاراشٹرا کی جانب سے ریاستی سطح پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ان کے بھتیجے نے آخری رسومات ادا کیں۔
Legendary singer Lata Mangeshkar passes away at 92#RestInPeace #LataMangeshkar pic.twitter.com/5gBYYURCKr
— Hindustan Times (@htTweets) February 6, 2022
لتا منگیشکر28 ستمبر 1929ءکو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں۔لتا منگیشکر نے مختلف زبانوں میں پچاس ہزار سے زائد گانے گائے۔وہ 1974ءسے 1991تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔
لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے۔بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھی گلو کارہ لتا منگیشکر کے پاس ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پری زاد کی ڈانس ویڈیو وائرل۔۔سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے