دھند کاراج۔۔ موٹروے مختلف مقامات سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا، حد نگاہ کم ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔
ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے للہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ لتا منگیشکر چل بسیں
اسی طرح موٹروے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔
احتیاط کریں: سڑک بند ہے۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) February 6, 2022
مقام: ایم-2 (لاہور - اسلام آباد) موٹروے
(للہ سے کلرکہار)بجانب شمال۔
وجہ:دھند
یہ بھی پڑھیں:پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریحان زندگی کی بازی ہار گیا