بھارت نے پانچویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا 

Feb 06, 2022 | 10:53:AM

(24نیوز)بھارت نے پانچویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی ۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے جیمز رِیو 95، جیمز سیلز 34 رنز بنا کر نمایاں رہے بھارت کی جانب سے راج باوا نے5، روی کمار نے 4 کھلاڑیوں کوآو¿ٹ کیا جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا نشانت سندھو اور شائیک رشید نے نصف سنچریاں مکمل کیں، راج باوا نے35 رنزبنائے جبکہ شاندار آل راونڈ کارکردگی پر راج باوا مین آف دی میچ قرارپائے جنوبی افریقہ کےڈیوالڈ بریوس کو506رنزبنانے پرٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولرمحمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

مزیدخبریں