(24 نیوز) لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔ ایم تھری کو لاہور سے درخانہ تک حد نگاہ میں کمی پر بند کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ملتان موٹروے کو رات 9 بجے شدید دھند کے باعث بند کیا گیا۔ ایم تھری کو تقریبا 15 گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن کو چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت
ایم ٹو کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کھولا گیا جبکہ ایم ٹو کو لاہور سے للہ تک حد نگاہ میں کمی پر بند کیا گیا۔ لاہور اسلام آباد موٹروے کو صبح 7 بجے شدید دھند کے باعث بند کیا گیا۔