صوبائی وزیر اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

Feb 06, 2022 | 14:10:PM

 (24 نیوز)صوبائی وزیر  ہاؤسنگ پنجاب اسد کھوکھر، ان کے بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف ایک شخص کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب اسد کھوکھر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ صوبائی وزیر کے گاؤں مانو وال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن کو چلتی گاڑی پر گھسیٹنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

شرقپور پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، بیٹے حمزہ اور بھیتجے حسن کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، حاجی اختر کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزموں نے قتل کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریان زندگی کی بازی ہار گیا

 واضح رہے کہ 6 ماہ قبل صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں