آسٹریلین کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے بے تاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے بے چین ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک اور جیمز فالکنر نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان میں کھیل کر لطف اندوز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پانچویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک اور جیمز فالکنردورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں ۔ بین ڈنک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی بہت ضروری ہے ۔اپنی ٹیم کو ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے ڈنک نے کہا کہ یہاں کھیلنے کا تجربہ بہت مختلف ہے اپنے گھر کی نسبت ۔ان کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو اور یہ کرکٹ کی بحالی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ۔یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کیلئے بھی نیک شگون ہوگا۔
.@bendunk51 and @JamesFaulkner44 say Australia will enjoy playing in Pakistan pic.twitter.com/hutpYi6wWS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 6, 2022
آسٹریلوی کھلاڑی فالکنرنے کہا کہ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ان کا کہناتھا کہ مجھے یقین ہے کہ آسٹریلوی ٹیم معیاری کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر لطف اندوز ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا کو پاکستان آئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔پاکستان میں کرکٹ کا واپس آنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔نیا شیڈول جاری