( 24نیوز)راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ بسمہ ڈانسر تھی اور اس کا آبائی علاقہ ملتان بتایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم حمزہ مقتولہ کا دوست تھا، معمولی تلخ کلامی پر حمزہ نے فائرنگ کی جس سے بسمہ کی موت واقع ہوئی،ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقتولہ بسمہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ملزم ٹیکسلا کے رہائشی تھے ۔ پولیس کے مظابق قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ والدین ساتھ ہیں تو ان کی دعائیں لے لو۔۔حریم شاہ اور بلال شاہ کی نئی ویڈیو وائرل