(24نیوز)وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کے بعد اتوار کی سہ پہر وطن واپس پہنچ گئے۔اتوار کی صبح بیجنگ سے اسلام آباد کےلئے روانگی سے قبل عمران خان نے وفد کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔
بیجنگ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے عہدے داروں نے عمران خان کو الوداع کیا۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ اطلاعات فواد چودھری، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرِ تجارت بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ واپس پہنچے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کو واپس لانے والے خصوصی طیارے نے سہ پہر 4 بجے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔
دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کاتاریخی دورہ کریں گے، عمران خان23سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدرپیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے دورہ روس میں اعلیٰ سطح کاوفدبھی وزیراعظم کے ہمراہ جائے گا۔روس کا دورہ فروری کے آخر میں کیا جائےگا اور دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے،دورہ میں نارتھ ساو¿تھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ پہلاروزہ کب ۔۔۔کویتی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی