(ویب ڈیسک)پارٹی کیلئے مقدمے، جیل اور جسمانی تکلیفیں برداشت رہنما شہباز گل نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے بڑا شکوہ کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہاکہ آج صبح 9 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت میں پیش ہو رہا ہوں،نیا مقدمہ ہے ابھی تک مجھے ایف آئی آر نہیں مل رہی۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ خان صاحب کی ہدایت کے باوجود ہمارے لوکل لیڈران تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے مشتبہ جاسوس غبارہ گرائے جانے پر چین نے بھی انتباہ جاری کر دیا