(ویب ڈیسک) اتحادی حکومت کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات سے لیکر تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں عام آدمی سے لیکر سفید پوش طبقے تک کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا بہت دشوار ہوگیا ہے۔
موجودہ حکومت کے 10 ماہ میں پٹرول 150 سے 250، ڈیزل 149 سے 262 روپے لٹر تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب تازہ دودھ 150 سے 180، پیکٹ کا دودھ 155 سے 220، کوکنگ آئل درجہ اول 480 سے 600 روپے لٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
انڈے 340 روپے درجن جبکہ چاول باسمتی درجہ اول 200 سے 380، سفید چنے 250 سے 380، دال چنا 200 سے 280، دال ماش 280 سے 360، دال مونگ 220 سے 280، دال مسور 230 سے 300، لوبیا 270 سے 420، مرغی کا گوشت 350 سے 650 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
چینی 100، لال مرچ پسی ہوئی بغیر رنگ کے 800، ادرک 700، لہسن 500، پیاز 250، کھیرا 90، شملہ مرچ 180، سبز مرچ 140، مٹر 160، فراشبین 190، بھنڈی 240، بینگن 120، پھول گوبھی 80، ٹماٹر 70، آلو 40، گاجر 70، کریلا 200، کدو 120، کینو درجہ اول 350، درجہ دوم کینو 240 روپے درجن فروخت کئے جا رہے ہیں۔ سادہ روٹی 20 اور نان 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔