اسامہ ستی قتل کیس: 2 مجرموں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسامہ ستی قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو سزائے موت جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نےجرم ثابت ہونے پر مجرموں کو سزا سنائی۔ اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کی گئی۔
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔ ملزمان افتخار احمد، سعید احمد، شکیل احمد اور محمد مصطفیٰ کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔
افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔ سعید احمد، شکیل اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔