(اشرف خان)روپے کی قدرمیں مسلسل کمی کا سلسلہ رک گیا ، ایک ہی دن میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 58 پیسے سستا ہوگیا ۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر 276 روپے 58 روپے سے گرکر 271 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 58 پیسے سستا ہوا ،مزید کمی جاری ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر274،273 اور پھر 272 روپے سےبھی نیچے آگیا،انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے سے کم ہوکر 271 روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے۔
ضرور پڑھیں :10 ماہ میں پٹرول 100، ڈیزل 113 روپے لٹر تک مہنگا
گزشتہ ہفتہ کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا تھا ،انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے زائد مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا ، کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 283 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا ۔