18 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز آج سے ہورہا ہے

Feb 06, 2023 | 11:11:AM
18 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز آج سے ہورہا ہے
کیپشن: چولستان جیپ ریلی کا آغاز 2005ء سے ہوا، جس میں نامور ملکی و غیرملکی مرد ڈرائیورز کے ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لیتی رہی ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 18 ویں چولستان ڈیزرٹ انٹرنیشنل جیپ ریلی کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کا سب سے بڑا موٹر اسپورٹس ایونٹ ہے، اس سال ریلی کا انعقاد 6 فروری سے 12 فروری تک کیا جائے گا۔

یہ ایونٹ صحرائے چولستان میں ایک بہت بڑی معاشی سرگرمی بھی ہے۔

واضح رہے کہ چولستان جیپ ریلی وہ واحد ایونٹ ہے جس میں کھیل، سیاحت اور تفریح ایک ساتھ میسر آتی ہے۔

اس ریلی میں فراٹے بھرتی گاڑیاں چولستان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: بگٹی اسٹیڈیم میں 27 برس بعد کرکٹ کی واپسی، کوئٹہ نے پشاور کو 3 رنز سے شکست دے دی

ہر سال محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد کی جانے والی پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی میں ملک بھر سے گاڑیوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

اس ریلی کیلئے کئی مہینوں پہلے سے ہی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں، جیب ریلی کا ٹریک جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہوکر گزرتا ہے۔

چولستان جیپ ریلی کا آغاز 2005ء سے ہوا، جس میں نامور ملکی و غیرملکی مرد ڈرائیورز کے ساتھ خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لیتی رہی ہیں، تین سے چار روز پر مشتمل یہ کھیل صرف تفریح ہی مہیا نہیں کرتا بلکہ سابقہ برصغیر کی امیر ترین ریاست بہاولپور کے عظیم ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔