واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے لیے کیا لائے گا؟

Feb 06, 2023 | 11:32:AM
واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے لیے کیا لائے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ نئے فیچر سے اہم پیغامات پن کیے جا سکیں گے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کروایا جا رہا ہے جس کی مدد سے چیٹس کو  پن کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی مدد سے چیٹس کے اندر اہم پیغامات کو پن کر کے لمبے عرصے تک محفوظ کیا جا سکے گا۔ انفرادی اور گروپ چیٹس کو بدل کر رکھ دینے والا یہ فیچر جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔ صارفین کے ڈیٹا سکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس فیچر کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی ہوم فیڈ پر چیٹس کو پن کیا جا سکتا ہے لیکن چیٹس کے اندر موجود پیغامات کو پن کرنا فلحال ممکن نہیں ہے۔ مگر اس فیچر کی مدد سے صارفین چیٹس کے اندر موجود اہم پیغامات کو چیٹ ونڈو کے ٹاپ پر پن کر سکیں گے۔ جب کسی گروپ میں بہت زیادہ پیغامات بھیجے جاتے ہیں تو ان میں سے اہم پیغامات کو لمبےعرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے یہ فیچر کارآمد ثابت ہو گا۔ لیکن جب کوئی صارف کسی پیغام کو پن کر گا تو اس کا علم دیگر کو بھی ہو جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: تیز رفتار ڈالر کو بریک لگ گئی ،6 روپے قیمت گرگئی

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے اور وہاں بھی سب کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ صارفین کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہو  گا اس بارے کچھ  کہنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروانے میں ہر وقت لگا رہتا ہے اور یہ فیچر کوئی نیا نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کے حریف ایپ ٹیلیگرام میں اس طرح کے کئی فیچرز موجود ہیں۔