(ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹار کرکٹر وہاب ریاض نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ مشکل وقت میں تمام ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ ہم سب کو ایسی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔