عوام کیلئے بُری خبر: ٹیٹرا پیک کمپنی کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کےلئے ایک اور بُری خبر آگئی۔ ٹیٹرا پیک کمپنی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
ٹیٹرا پیک کے 1 لیٹر کے ڈبے پر ریٹیل میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ریٹیل میں 1 لیٹر ڈبہ 20 روپے بڑھ کر 250 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ایک لیٹر والا دودھ کا 12 ڈبوں پر مشتمل کارٹن 2 ہزار 830 روپے کا ہوگا۔
ریٹیل ٹریڈر کے لئے فی ڈبہ کی قیمت 235 روپے 85 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ ریٹیلرز کے لئے کارٹن کی قیمت 2 ہزار 830 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 فروری سے ہوگا۔