سعودی عرب: شمالی علاقوں میں گردوغبار کا طوفان، اسکولز بند کردیے گئے

Feb 06, 2023 | 12:54:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث اسکولز بند کردیے گئے۔

سعودی ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کے بیشتر شہروں میں گرد وغبار کا طوفان ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام کے 6 بجے تک رہے گا۔

گرد وغبار کے طوفان سے متاثر علاقوں میں اسکولز بند کرکے تدریسی عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ آندھی سے سب سے زیادہ سکاکا، دومۃ الجندل، القریات اور طبرجل کے علاقے متاثر ہیں جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اٹلی میں سونامی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق کالی آندھی سے تبوک اور حائل کے بعض علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

وارننگ جاری ہونے کے بعد تبوک، الجوف اور حائل کے اسکولز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں