سائنس دانوں نے برف کی نئی قسم ایجاد کر لی

Feb 06, 2023 | 14:11:PM

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے برف کی ایک نئی قسم ایجاد کر لی ہے جو نہ ڈوبتی ہے اور نہ ہی تیرتی ہے۔ 

یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے لیبارٹری میں برف کی ایک نئی قسم تیار کی ہے جو منجمد پانی کی بجائے مائع سے مشابہت رکھتی ہے۔

ریسرچرز کا خیال ہے کہ( جوپیٹر ) مشتری جیسے سیاروں سے آنے والی سمندری قوتوں کی وجہ سے عام برف بھی اس طرح کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ تجربے کیلئے سائنسدانوں نے ’بال مائننگ‘ نامی ایک عمل کا استعمال کیا جس میں عام برف کو اسٹیل کی  گیندوں کے ساتھ ملا  کر ایک جار میں ہلایا گیا جو کہ منفی 200 ڈگری تک ٹھنڈا تھا۔

مزید پڑھیں: گہرے پانی میں لہریں چیرتی ہوئی بس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

تجربے کے نتیجے میں ببنے والی برف کی شکل بے ساختہ تھی اور مائع حالت میں پانی سے مماثلت رکھتی تھی۔ اس کو  میڈیم ڈینسٹی ایمورفوس آئس (MDA) کا نام دیا گیا ہے۔ تجربہ کرنے والی ٹیم کا مزید کہنا ہے کہ ایم ڈی اے بیرونی نظام شمسی کے برفیلے چاندوں کے اندر موجود ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس اہم پیشرفت سے سائنسدانوں نے بالکل نئی قسم کی برف بنائی ہے جو نہ تیرتی ہے اور نہ ہی ڈوبتی ہے۔

مزیدخبریں