تاریخ تبدیل: اب آل پارٹیز کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 6, 2023
اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی، لیکن ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔
شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی، لیکن ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئ دعوت نامہ نہیں ملا،باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 6, 2023