آئی ایم ایف کی پی آئی اے کے خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی ایم ایف نے پی آئی اے کے خسارے میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور منافع بخش بنانے کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پی آئی اے کے سالانہ اربوں روپے خسارے پر قابو پانے کے لئے اقدام کرے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی آمدنی بڑھا کر بہتری لائی جائے، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے۔